زمبابوین ٹاپ آرڈر بلے باز تراسائی مساکنڈا کو ٹیسٹ کیپ مل گئی

زمبابوین ٹاپ آرڈر بلے باز تراسائی مساکنڈا کو ٹیسٹ کیپ مل گئی

  



کولمبو (آئی این پی) زمبابوے نے سری لنکا کیخلاف سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں ٹاپ آرڈر بلے باز تراسائی مساکنڈا کو ٹیسٹ کیپ دی۔ اس طرح وہ زمبابوے کی جانب سے ٹیسٹ کھیلنے والے 101 ویں پلیئر بن گئے ہیں۔

انہیں ون ڈے سیریز میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ٹیسٹ ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔ پہلی اننگز میں وہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکے اور 6 رنز بناکر لاہیرو کمارا کا نشانہ بن گئے۔ گزشتہ روز کولمبو میں شروع ہونے والے ٹیسٹ میں زمبابوے نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...