عمر اکمل اپنی حرکتوں سے باز نہ آئے،مداح بھی ناراض

عمر اکمل اپنی حرکتوں سے باز نہ آئے،مداح بھی ناراض
 عمر اکمل اپنی حرکتوں سے باز نہ آئے،مداح بھی ناراض

  



لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)قومی کرکٹر عمر اکمل پہلے بیماری کے باعث لندن روانگی اور پھر پی سی بی کی جانب سے سنٹرل کنٹریکٹ نہ دئیے جانے پر خبروں کی زینت بنے لیکن کیا وہ واقعی بیمار ہیں اور لندن میں اس وقت کیا کر رہے ہیں؟ نئی تصویر نے سارا پول کھول دیا ہے جسے دیکھ کر ان کے مداح بھی غصے میں آ گئے ہیں۔عمر اکمل نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک تصویر جاری کی اور پیغام لکھا ’’لندن میں مزے کر رہا ہوں۔‘‘ اس تصویر میں وہ پیلا کوٹ پہنے ایک مہنگی گاڑی کیساتھ کھڑے ہیں اور واقعی یہ سمجھ آتا ہے کہ وہ لندن میں ’’انجوائے‘‘ کر رہے ہیں مگر ان کے مداح شدید غصے میں آ گئے ہیں۔مداحوں کا کہنا ہے کہ اگر وہ بیمار نہیں تھے تو پھر انہوں نے بیماری کا بہانہ کیوں بنایا جبکہ اس وقت انہیں ’’مزے‘‘ کرنے کے بجائے اپنی فٹنس بحال کرنے پر توجہ دینی چاہئے اور اس بات پر شرمندگی بھی محسوس کرنی چاہئے کہ پی سی بی نے اس مرتبہ انہیں سنٹرل کنٹریکٹ میں بھی شامل نہیں کیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...