قسمت نے فلمسٹار بنادیا ‘ امائرہ دستور

قسمت نے فلمسٹار بنادیا ‘ امائرہ دستور
 قسمت نے فلمسٹار بنادیا ‘ امائرہ دستور

  



ممبئی (اے پی پی) بالی وڈ اداکارہ امائرہ دستور نے کہا کہ اداکارہ بننے کے بارے میں کبھی سوچا نہیں تھا۔ اداکارہ امائرہ دستور نے کہا کہ وہ شوبز دنیا میں ماڈل کے طور پر کیرئیر بنانے آئی تھیں ،فلم ایسک کے ہدایتکار نے انہیں فیشن شو میں شو سٹاپر کے طور پر دیکھا تھا اور اپنی فلم میں کام کی پیشکش کر دی،فلم کا سکرپٹ انہیں پسند آیا اور وہ اس پیشکش کو رد نہ کر سکیں اور یوں وہ اداکاری کی دنیا سے منسلک ہو گئیں ۔انہوں نے کہا فلمی کیرئیر کے دوران اب تک ملنے والی کامیابیوں سے خوش ہیں اور خود کو بہترین اداکارہ ثابت کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔اداکارہ کی نئی فلم کالا کنڈی ہے جو 8ستمبر کو سینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

مزید : کلچر


loading...