پی ٹی وی جنرل منیجر عبدالحمید قاضی کی صدارت اہم اجلاس

پی ٹی وی جنرل منیجر عبدالحمید قاضی کی صدارت اہم اجلاس
 پی ٹی وی جنرل منیجر عبدالحمید قاضی کی صدارت اہم اجلاس

  



لاہور(فلم رپورٹر)پاکستان ٹیلی ویژن لاہور سینٹر کے جنرل منیجر عبدالحمید قاضی کی صدارت میں پروگرام پروڈیوسرز کا ایک اہم اجلاس ہوا ، جس میں ایگزیکٹو پروگرام منیجر چوہدری افتخار ورک اور سینٹر کے تمام پروڈیوسرز نے شرکت کی ۔اجلاس میں پروگرام پروڈیوسرز نے جنرل منیجر لاہور سینٹر کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا اور پی ٹی وی پروگرامز اور ڈرامہ کی بہتری کیلئے اپنی تجاویز پیش کیں ۔جنرل منیجر لاہور سینٹر نے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا اور پروڈیوسرز کو ہدائت کی کہ وہ نئے جذبے اور جوش وخروش سے اپنی تمام تر صلاحیتں بروئے کار لاتے ہوئے سٹوڈیوز کی رونقیں بحال کرنے میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں ۔

انہوں نے چیئرمین پی ٹی وی عطاالحق قاسمی اور منیجنگ ڈائریکٹر سردار احمد نواز سکھیرا کو پی ٹی وی کیلئے نیک شگون قرار دیا اور کہا کہ ہمیں ان کی پرُ خلاص قیادت سے استفادہ کرتے ہوئے پی ٹی وی کی ترقی کیلئے محنت سے کام کرنا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ بے شمارپرائیویٹ چینلز کی موجودگی میں ہمیں ان کی تقلید میں " سب سے پہلے " کی دوڑ اور زیادہ سے زیادہ کمرشل کے حصول کی بجائے اپنی نظریاتی اساس کے تحفط اور "سچ پوری ذمہ داری کے ساتھ" کا فریضہ ادا کرنا ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ پروڈیوسرحضرات ان چیلنجز سے نمٹنے کیلئے بہترین اور اچھوتے آئیڈیاز پر کام کریں ۔

مزید : کلچر


loading...