ودیا بالن کو ریڈیو جوکی بننے کی پیشکش

ودیا بالن کو ریڈیو جوکی بننے کی پیشکش

  



ممبئی (آئی این پی)بالی وڈ اسٹار ودیا بالن کا 2006میں ریلیز ہونے والی فلم ’لگے رہو منا بھائی‘ میں ریڈیو جوکی کا کردار ان کے مقبول کرداروں میں سے ایک ہے۔اداکارہ ایک بار پھر نئی آنے والی فلم’’ تمھاری سلو‘‘ میں ریڈیو جوکی کا کردار ادا کررہی ہیں۔یہ بیگم جان کے مقابلے میں اس فلم میں ودیا بالن کا ہلکا پھلکا کردار ہے۔اس کردار کی ادائیگی کیلئے اداکارہ نے آواز بدلنے کی تربیت بھی حاصل کی ہے۔

ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ اداکارہ کو متعدد ریڈیو اسٹیشنز سے پروگرامز کی میزبانی کی پیشکشوں کا سیلاب آیا ہوا ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ ودیا بالن سے متعدد ریڈیو اسٹیشنز نے رابطہ کیا ہے کہ وہ آئیں اور ان کیلئے اسپیشل شو کریں۔

مزید : کلچر


loading...