قندیل بلوچ ڈرامے کا نیا ٹیزرجاری

قندیل بلوچ ڈرامے کا نیا ٹیزرجاری

  



لاہور(شوبز ڈیسک)قندیل بلوچ کی زندگی پر بننے والے ڈرامے کا ایک نیا ٹیزر شائقین کے لیے ریلیز کردیا گیا جس میں صبا قمر ایک نئے انداز میں نظرآئیں۔15 جولائی آج انٹرنیٹ پر تہلکہ مچانے والی قندیل بلوچ کے انتقال کو پورا ایک سال مکمل ہوجائے گا، اس ٹیزر میں صبا قمر کسی گھر کے باہر ایک سڑک پر سبز رنگ کی شرٹ پہنے موجود ہیں جس پر پاکستان لکھا ہوا ہے اور فیضان خان نامی شخص کے لیے چلا رہی ہیں۔

صبا قمر نے کہا کہ ’فیضان خان آئی لو یو‘ (فیضان خان میں آپ سے بہت پیار کرتی ہوں)۔اس ٹیزر کو دیکھ کر ایسا محسوس ہورہا ہے جیسے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا نام تبدیل کرکے فیضان خان رکھا گیا ہو۔کیوں کہ قندیل بلوچ اپنی زندگی میں بہت مرتبہ عمران خان سے ملاقات کرنے کی کوشش کرچکی تھیں۔

مزید : کلچر


loading...