اہلیہ کو تمام سہولیات دینے کیلئے تاخیر سے شادی کی، انیل کپور

اہلیہ کو تمام سہولیات دینے کیلئے تاخیر سے شادی کی، انیل کپور

  



ممبئی(نیٹ نیوز)بالی وڈ اداکار انیل کپور نے کہا ہے کہ وہ اپنی اہلیہ کو زندگی کی تمام سہولیات فراہم کرنا چاہتے تھے اس لئے انہوں نے تاخیر سے شادی کی ۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق انیل کپور نے کہا ہے کہ جب انہوں نے فلم میری جنگ جو 1985 میں ریلیز ہوئی تھی کے معاہدے کے بعد سب سے پہلا کام انہوں نے یہ کیا کہ وہ اپنی گرل فرینڈ کے گھر گئے اور اسے شادی کی پیشکش کی ۔اس لئے میں فلم کے ہدایتکار کا شکرگزار ہوں کہ ان کی وجہ سے مجھے زندگی کی32 خوشگوار سال ملے۔

مزید : کلچر


loading...