جونی لیور کا بیٹا جسی بھی فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے کیلئے تیار

جونی لیور کا بیٹا جسی بھی فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے کیلئے تیار

  



نئی دہلی (نیٹ نیوز)کامیڈین جونی لیور کا بیٹا جسی لیور جوانی کی دہلیز پر قدم رکھ چکا ہے اور ورزش کے ذریعے اچھی باڈی بھی حاصل کر چکا ہے مگر اس کی شکل و صورت اپنے والد سے اس قدر مشابہہ ہے کہ اس کا ہیرو کے طور پر کسی فلم میں آنا ممکن دکھائی نہیں دیتا البتہ اگر وہ کامیڈی کے میدان میں قسمت آزمائی کرنا چاہیں تو ضرور کامیاب ہوں گے۔ ان کی تصاویر منظرعام پر آئیں تو دیکھنے والے حیران رہ گئے کیونکہ وہ اپنے والد کی جوانی کے دور کی ’’فوٹو کاپی‘‘ دکھائی دیتے ہیں۔

لیکن جونی لیور کے برعکس وہ کافی تندرست و توانا جسم کے مالک ہیں اور ’’سکس پیک ‘‘ کے مالک بھی ہیں۔ بھارتیوں کے مطابق جسی فلموں میں کام کرنے کے خواہاں ہیں مگر انہیں تاحال کوئی کامیاب نہیں مل سکی۔

مزید : کلچر


loading...