جنوبی افریقہ نے انگلینڈ کیخلاف میچ کے پہلے روز کھیل کے اختتام پر 6وکٹوں کے نقصان پر 309رنز بنا لیے

جنوبی افریقہ نے انگلینڈ کیخلاف میچ کے پہلے روز کھیل کے اختتام پر 6وکٹوں کے ...
جنوبی افریقہ نے انگلینڈ کیخلاف میچ کے پہلے روز کھیل کے اختتام پر 6وکٹوں کے نقصان پر 309رنز بنا لیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نوٹنگھم(ڈیلی پاکستان آن لائن )جنوبی افریقہ نے دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز کے اختتام پر 6وکٹوں کے نقصان پر 309رنز بنا لیے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کافیصلہ کیا اور پہلے روز کے کھیل میں مقرررہ 90اوورز میں 6وکٹو ںکے نقصا ن پر 309رنز بنائے جس میں ہاشم آملہ نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 78رنز بنائے اورڈی کاک نے 68رنز کی اننگ کھیلی ۔ان کے علاوہ ہینو نے 34،ٹیمبا نے 20،پلیسیز نے 19رنز بنائے جبکہ ویرون فلینڈر 54اور کرس مورس 23رنز کے ساتھ ناقبل شکست رہے ۔
انگلینڈ کی جانب سے سٹیورٹ براڈ نے 19اوورز میں 47رنز دے کر تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ،بین سٹوکس نے 18اوورز میں 77رنز دے کر دو کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا جبکہ اینڈرسن نے ایک وکٹ حاصل کی ۔

مزید :

کھیل -