ٹیوب لائٹ کی ناکامی سے دلبرداشتہ نہیں، سلمان خان

ٹیوب لائٹ کی ناکامی سے دلبرداشتہ نہیں، سلمان خان

  



ممبئی(آن لائن)بالی وڈ اداکار سلمان خان نے کہا کہ فلم ٹیوب لائٹ کی ناکامی سے دلبرداشتہ نہیں ہوئے۔ اداکار سلمان خان نے اپنی تازہ گفتگو میں کہا کہ فلم ٹیوب لائٹ کی ناکامی سے دلبرداشتہ نہیں ہوئے کیونکہ وہ ناکامیابیوں اور کوتاہیوں سے سبق سیکھ کر آگے بڑھنے والوں میں سے ہیں کیونکہ نشیب و فراز زندگی کا حصہ ہیں اور آتے رہتے ہیں۔اداکار نے کہا کہ ٹائیگر زندہ ہے کیرئیر کی اہم ترین فلم ہے ۔

جس میں انہوں نے جاندار کردار نبھایا امید کرتے ہیں فلم جب ریلیز ہو گی تو شائقین فلم کو پسند کریں گے اور فلم کامیابی سے ہمکنار ہو گی۔فلم میں ان کی ہیروئن اداکارہ کترینا کیف ہیں ،فلم جلد ہی ریلیز ہو جائے گی۔

مزید : کلچر


loading...