’’پروجیکٹ غازی‘‘ کی ریلیز پریمئیر کے بعد روک دی گئی
کراچی (شوبز ڈیسک) پاکستانی سینما کی تاریخ کی پہلی سپرہیرو فلم ’’پروجیکٹ غازی‘‘ کی ریلیز پریمئیر کے بعد روک دی گئی ہے۔سائنس فکشن فلم بہترین کاسٹ اور شاندارٹریلر کے باعث ریلیز سے قبل ہی عوام میں مقبولیت حاصل کرچکی تھی ۔ پروڈیوسرعلی رضا نے فلم کی ریلیز ملتوی کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’پروجیکٹ غازی‘‘ کی نمائش کچھ تکنیکی وجوہات کی بنا پر فی الحال روک دی گئی ہے جبکہ فلم کی دوبارہ ریلیز کی تاریخ کا اعلان جلد ہی کیا جائیگا۔
ہم جانتے ہیں شائقین کو فلم کا بے صبری سے انتظار تھا لیکن فلم میں کچھ تکنیکی خرابیاں تھیں جن کے ساتھ فلم ریلیز کرنا ممکن نہیں تھا ، ہم نہیں چاہتے لوگ ایسی فلم دیکھیں جس میں بے شمار غلطیاں ہوں لہٰذا ہماری ٹیم نے فلم کو ملتوی کرنا مناسب سمجھا۔