آج کا دن کیسا رہے گا؟

آج کا دن کیسا رہے گا؟
آج کا دن کیسا رہے گا؟

  



آسٹرالوجر:علی زنجانی

برج حمل

15 جولائی ہفتہ۔ گھر کی سجاوٹ سے متعلق اقدامات کر سکیں گے۔ ازدواجی معاملات احسن طریقے سے حل ہو سکیں گے۔ دوست تعاون کریں گے۔

برج ثور

15 جولائی ہفتہ۔ گھر کی سجاوٹ سے متعلق اقدامات کر سکیں گے۔ ازدواجی معاملات احسن طریقے سے حل ہو سکیں گے۔ دوست تعاون کریں گے۔

برج جوزا

15 جولائی ہفتہ۔ جس چیز کی آپ کو تلاش ہے وہ بہت پرانی اور بہت دور ہے جب بات سامنے آجائے گی تو تلاش بھی ختم ہو جائے گی۔ آپ کو معمولی چیزوں کی اہمیت کا پتہ چل جائےگا۔

برج سرطان

15 جولائی ہفتہ۔ آپ اپنی آمدنی میں اضافہ کر سکتے ہیں اور گمشدہ چیز کو تلاش کر لیں گے۔ آمدنی کی رکاوٹ ختم ہو جائے گی۔ نیا کاروبار شروع کرنا مفید ثابت ہو گا۔

برج اسد

15 جولائی ہفتہ۔ ڈرائیونگ کرتے وقت محتاط رہیں۔ کام کی مصروفیات کی وجہ سے گھر کو وقت نہ دے پائینگے۔ کسی بھی قسم کا کوئی بھی ایسا وعدہ یا معاہدہ نہ کریں جسے بعد میں پورا نہ کر سکیں۔

برج سنبلہ

15 جولائی ہفتہ۔ غیر ذمہ دار افراد پر بھروسہ کرنا نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔ اچھے نتائج حاصل کرنے کے لئے محنت ضروری ہے لہٰذا جو کام بھی کریں اُس میں محنت ضرور شامل کریں۔

برج میزان

15 جولائی ہفتہ۔ قسمت آپ کا ساتھ دے گی جس کے باعث بہت سے پیچیدہ مسائل حل ہو سکیں گے اور کاروبار میں خاطر خواہ فائدہ حاصل ہوگا۔ رشتے دار مددگار رہیں گے۔

برج عقرب

15 جولائی ہفتہ۔ شراکت کے بارے میں فیصلہ کرنے‘ اجتماعی کوششوں اور ازدواجی حیثیت پر زور رہے گا۔ زندہ دِلی سے دن گزرے گا۔ محبوب سے ملاقات ہو سکے گی۔

برج قوس

15 جولائی ہفتہ۔ کاروباری امور میں مصروفیت رہے گی۔ ترقیاتی کاموں میں رجحان ہوگا۔ کیرئیر میں اضافہ کیلئے اہم فیصلے کرنے کا موقع ملے گا۔

برج جدی

15 جولائی ہفتہ۔ نئی سرمایہ کاری مثبت رہے گی۔ مالی منافع کا رجحان ہوگا۔ نئے معاہدے کرنا مفید رہے گا۔ تفریحی پروگرام پر عملدرآمد ہو سکے گا۔

برج دلو

15 جولائی ہفتہ۔ کاروباری یا دوسرے امور میں کسی کے غلط مشورے پر عمل نہ کریں۔ ملازمتی امور میںمصروفیت رہے گی۔ مالی معاملات طے پا سکیں گے۔

برج حوت

15 جولائی ہفتہ۔ خاندانی جھگڑا طے ہو جائے گا۔ ایک شخص جو ماہر نفسیات بننے کا دعویٰ کرتا ہے جھگڑے کا سبب بن سکتا ہے۔ ڈرائیونگ کرتے وقت محتاط رہیں ورنہ نقصان کا اندیشہ ہے۔

مزید : مخفی علوم


loading...