گرانفرشوں کیخلاف کریک ڈاؤن میں تیزی ، مزید 21کو جیل بھیج دیاگیا
لاہور(جنرل رپورٹر)ڈپٹی کمشنر لاہورسمیر احمد سید کی ہدایت پرپرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر بھر میں گرانفروشوں کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن کو جاری رکھااور کارروائی کرتے ہوئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے639مقامات پر چھاپے مارے اور گرانفروشی کرنے پر15دکانداروں کے چالان کیے جبکہ 15,000 روپے کے جرمانے عائد کیے گئے ،39 افراد کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کروائے گئے اور مجموعی طور پر41افراد کو گرفتار کروایا گیا۔21 افراد کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا۔ ڈ پٹی کمشنر لاہور سمیر احمد سید نے کہا ہے کہ شہر بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پوری طرح متحرک ہیں اور کسی کوبھی گرانفروشی یا ذخیرہ اندوزی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔انہوں نے کہا زخیرہ اندوزی اور گرانفروشی کرنے والے ملک اور عوام کے دشمن ہیں ،حکومت اچھے کاموں میں روڑے اٹکانے والے یہ عناصر کڑی سزاکے مستحق ہیں،سمیر احمد سید نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ گلی محلوں میں بھی ایسے گرانفروشوں پر نظر رکھیں اور زائد پیسے وصول کرنے والوں کی فوری اطلاع ضلعی حکومت کو دیں