چڑیا گھر سے پاڑہ ہرن کی چوری،4ملزمان کے خلافمقدمہ درج

چڑیا گھر سے پاڑہ ہرن کی چوری،4ملزمان کے خلافمقدمہ درج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( لیڈی رپورٹر)ڈائریکٹر لاہور چڑیا گھر حسن علی سکھیرا نے کہا ہے کہ پاڑا ہرن انکلوژر سے چوری ہونے والے نو مولود پاڑہ ہرن کی چوری میں ملوث 4ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کروا دیا گیا ، ایک ملزم کو گرفتار کرکے پولیس کے حوالے کردیا گیا جبکہ 3ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں جن کی تلاش میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ رز لاہو ر چڑیا گھر میں ایک پاڑہ ہرن کا بچہ پیدا ہوا جسے ملزمان اینیمل کیپرشریف مسیح ، اینیمل کیپرفریاد مسیح، اینیمل کیپر بابر مسیح اور شمعون جو کہ چڑیا گھر میں بطور پرائیوٹ فوٹو گرافر کام کرتاہے نے مل کر چور ی کرلیا اور اسے کیمرے کے بیگ میں ڈال کر لے گئے ۔ سکیورٹی گارڈز کے بیگ چیک کرنے پر ملزمان نے انہیں بتایا کہ وہ اس بچے کو چیک کروانے لیبارٹری لے جارہے ہیں شک گزرنے پر ان کا پیچھا کیا گیا تو وہ نو مولود بچے کواپنے گھر لے گئے ۔ پوچھ گچھ پر ان کے والد نے بتایا کہ بچوں سے غلطی ہوگئی ہے اور ہم بچہ واپس چڑیاگھر رکھوا رہے ہیں ۔ملزمان نے پاڑہ ہرن کاانکلوژرپھلانگ کر ہرن کا بچہ دوبارہ وہاں پہنچا دیا ۔ چڑیاگھر انتظامیہ نے سخت کارروائی کرتے ہوئے اینیمل کیپر شریف مسیح ، اینیمل کیپرفریاد مسیح، اینیمل کیپر بابر مسیح اور سکیورٹی گارڈ اسلم کو فوری طور پر معطل اور شریف مسیح کوگرفتا ر کرکے پولیس کے حوالے کردیا ہے ۔چوری میں ملوث موقع سے فرارہونے والے 3ملزمان کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں ۔ڈائریکٹر لاہور چڑیاگھر نے کہا ہے کہ ملزمان سے تفتیش کرنے پر مزید انکشافات کی توقع ہے ۔