مسلم لیگ(ق) کا مقصد عام آدمی کی خدمت کرنا ہے،خدیجہ فاروقی

مسلم لیگ(ق) کا مقصد عام آدمی کی خدمت کرنا ہے،خدیجہ فاروقی

  



لاہور (جنرل رپورٹر) مسلم لیگ شعبہ خواتین کی صدر خدیجہ عمر فاروقی نے کہا کہ ہماری جماعت کا مقصد عام آدمی کی خدمت کرنا ہے پرویز الٰہی دور میں بے شمار منصوبوں پر عمل ہوا جس سے ملک خوشحالی کی جانب گامزن تھا آج کے دور میں بحران ہے اور بحران کی وجہ میاں نواز شریف کی پالیسی ہے ان خیالات کاا ظہار انہوں نے مسلم لیگ شعبہ خواتین کی نائب صدر سمیعہ طارق کے گھر ساندہ روڈ میں مسلم لیگی ورکروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر مسلم لیگ شعبہ خواتین پنجاب کی جنرل سیکرٹری ساجدہ زیدی اور سیکرٹری انفارمیشن کنول نسیم عہدیداراور ورکرز موجود تھیں خدیجہ عمر نے کہا کہ آج لوگ پرویز الٰہی کے دور کو یاد کرتے ہیں جب لوڈشیڈنگ بے روزگاری دور مہنگائی نہ تھی آج ہر شخص بے چین اداس اور افراتفری میں ہے انہوں نے کہا ملک میں جلد الیکشن ہونے والے ہیں اس لئے کارکن تیاری کرے انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی کرپشن اب پوری دنیا کے سامنے کھل کر عیاں ہوچکی ہے پورے کا پورا خاندان شہباز شریف سمیت کرپشن کی زد میں ہے انہوں نے کہا کہ یہ ملک ہمیشہ سلامت رہے گااور نئی آنے والی حکومت اس کی ترقی کی جانب گامزن کرے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...