انسداد ڈینگی مہم پربھرپور طریقے سے عملدرآمد کیا جائے،خالد عیاض خان

انسداد ڈینگی مہم پربھرپور طریقے سے عملدرآمد کیا جائے،خالد عیاض خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( لیڈی رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل جنگلی حیات و پارکس پنجاب خالدعیاض خان نے انسداد ڈینگی مہم کے سلسلے میں دفتر کادورہ کرکے صفائی ستھرائی اور ڈینگی مچھر کے تدارک کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کا جائزہ لیا۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈلائف ہیڈ کوارٹرز محمد نعیم بھٹی اور ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈلائف پبلسٹی اینڈ ریسرچ سیل عامر مسعود بھی ان کے ہمراہ تھے ، ڈی جی جنگلی حیات نے دفتر کے سٹور کا بھی معائنہ کیا اور ڈینگی مچھر کی افزائش کا باعث بننے والی فالتو اور ناقابل استعمال سرکاری اشیاء کی فوری نیلامی کا حکم جاری کرتے ہوئے اس حوالے سے ایک کمیٹی تشکیل دیدی ۔خالد عیاض خان نے دفتر میں نصب واٹر کولر کے پائپ سے پانی کے رساؤ کا نوٹس لیتے ہوئے اسکی فوری مرمت کرانے کی بھی ہدایت کردی ہے ۔ انہوں نے دفتر کی تمام برانچوں کے انچارج اور ریجنل افسران کو ہدایت کی کہ انسداد ڈینگی کے حوالے سے جاری کردہ حکومت پنجاب کی حفاظتی تدابیر پر مکمل طور پر عملد رآمد یقینی بنایاجائے اور اس حوالے سے کوئی کوتاہی اور غفلت برداشت نہیں کی جائے گی ۔ڈائریکٹر جنرل جنگلی حیات نے تمام افسران پر زور دیا کہ وہ اپنے زیر انتظام دفاتر میں صفائی ستھرائی خاص طورپر سٹورز وغیر ہ کی خصوصی چیکنگ کو معمول بنائیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ جاری کردہ ہدایات کے مطابق ڈینگی کے انسداد کے لیے کئے گئے اقدامات کو کسی بھی وقت دوبارہ چیک کیا جاسکتا ہے ۔