تمام مذاہب اخوات ،محبت اور امن کا درس دیتے ہیں،خلیل سندھو

تمام مذاہب اخوات ،محبت اور امن کا درس دیتے ہیں،خلیل سندھو

  



لاہور( لیڈی رپورٹر)صوبائی وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور خلیل طاہر سندھو نے کہا ہے کہ دین اسلام سمیت تمام مذاہب احترام انسانیت اخوت،محبت اور امن کا درس دیتے ہیں۔عبدالقدیر آزاد نے تمام مسالک کو ہمیشہ امن کے سفر میں ساتھ رکھا اور ان کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ قرآن پاک اور بائبل میں پیار اور امن کا مشترکہ پیغام ہے،تمام مذاہب کے لوگوں کو سوسائٹی کے ساتھ ملکر ایسے واقعات کی روک تھام کو یقینی بنانا ہوگا۔

جسکی بناء پر سانحہ جوزف کالونی اور یوحنا آباد جیسے واقعات رونما ہوئے۔ہمیں بھی اپنے اپنے مذاہب پر کاربند رہتے ہوئے ان لوگوں کا تعاقب کرنا ہے جو آپس میں نفرتیں پھیلاتے ہیں اور دوسرے مذاہب کے خلاف توہین آمیز رویہ اپناتے ہیں،کسی ایک شخص کی سزا پوری کمیونٹی کو نہیں دی جا سکتی۔ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر نے انٹر فیتھ کونسل فار پیس اینڈ ہارمنی کے زیر اہتمام فلیٹیزہوٹل لاہور میں نیشنل میسج آف پیس کانفرنس کے انعقاد کے موقع پر کیا۔اس موقع پر مولانا سید عبدالخبیر آزاد(خطیب بادشاہی مسجد)،سیکرٹری اوقاف عبدالجبار شاہین،آرچ بشپ آف لاہور بشپ سبسٹین شا،بشپ عرفان جمیل،کرسچن منسٹر ڈاکٹر میری لین ہکی،ممتاز کرسچن پاسٹر انور فضل،سکھ لیڈر سردار جنم سنگھ،ہندو لیڈر ڈاکٹر من ور چند،مختلف مذہبی سکالر ز،ممتاز علمائے کرام،سیاسی و مذہبی رہنماؤں سمیت دیگر ادیان سے تعلق رکھنے والے حضرات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔تمام شرکاء نے مختصر خطابات کیئے اور سب نے اس بات پر اتفاق کیا کہ تمام مذاہب متحد ہوکر دنیا میں امن کی آواز بلند کریں

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...