جے آئی ٹی رپورٹ کے بعد قوم کو امید کی کرن دکھائی دی ہے،مسرت جمشید چیمہ

جے آئی ٹی رپورٹ کے بعد قوم کو امید کی کرن دکھائی دی ہے،مسرت جمشید چیمہ

  



لاہور(لیڈی رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کی رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ کے بعد کئی دہائیوں سے تاریکی میں بھٹکنے والی قوم کو امید کی کرن دکھائی دی ہے ،رانا ثنا اللہ خان نے صحیح کہا ہے کہ جناتی طاقت کی حامل جے آئی ٹی کے بغیر کسی صورت بھی حکمران خاندان کی کرپشن بے نقاب نہیں ہو سکتی تھی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے خواتین کے وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ پیش ہونے کے بعد وفاقی وزراء بے بنیاد پراپیگنڈا اور واویلا کر کے حقائق اور سچ کو جھٹلا اور نہ ہی عوام کی آنکھوں میں دھول جھونک سکتے ہیں۔ کئی دہائیوں سے اقتدار کے مزے لوٹنے والوں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھاکہ ان کی اربوں کی چوری قوم کے سامنے عیاں ہو جائے گی ۔اس کا سارا کریڈٹ عمران خان کو جاتا ہے اور اسی وجہ سے ان کا نام تاریخ میں سنہرے حروف میں لکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ نئے پاکستان کی بنیاد بنے گی اور انشا اللہ اب حقیقی معنوں میں اسلامی فلاحی مملکت کا خواب شرمندہ تعبیر ہوگا۔ مسرت چیمہ نے کہا کہ نظام کو کوئی خطرہ نہیں حکمران اپنے بیانات کے ذریعے صرف خوف کی فضاء پیدا کرنا چاہتے لیکن عوام ان کے بہکاوے میں نہیں آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ رانا ثنا اللہ خان نے جے آئی ٹی کو جنات کی طاقت کی حامل قرار دے کر درست اقرار کیا ہے کیونکہ اس کے بغیر حکمران خاندان کی چوری پکڑنا نا ممکن تھا انشا اللہ وہ دن بھی آئے گا جب ان کے حواری بھی پکڑ میں آئیں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...