وزیر اعظم نواز شریف کے مقدر میں شکست لکھی جا چکی ہے،ولید اقبال

وزیر اعظم نواز شریف کے مقدر میں شکست لکھی جا چکی ہے،ولید اقبال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( نمائندہ خصوصی ) تحریک انصاف کے سینئر رہنما ولید اقبال نے کہا ہے کہ جب سے جے آئی ٹی نے اپنی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروائی ہے تب سے ہی وزیراعظم کے تنخواہ دار وزراء نما اور ایم این اے نما ملازموں نے اپنی توپوں کا رخ عمران کی طرف موڑ دیا ہے عمران خان اور ان کی بہنوں کی طرف انگلیاں اٹھانے والوں کو یہ بات کیوں نظر نہیں آرہی کہ اس وقت نہ تو عمران خان کسی سرکاری عہدے پر ہیں اور نہ ہی ان کی بہنوں کے پاس کوئی سرکاری عہدہ ہے وہ کس بات کی تلاشی دیں جبکہ وزیراعظم اور ان کے بچے اس وقت مکمل طور پر سرکاری پروٹوکول انجوائے کررہے ہیں بلکہ وزیراعظم اور ان کے بچوں نے بطور ملزم پیشی بھی سرکاری پروٹوکول کے ساتھ کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اور ان کے چند تنخواہ دار ملازم جتنا مرضی اپنی توپوں کا رخ عمران خان کی طرف موڑ دیں شکست ان کے مقدر میں لکھی جا چکی ہے۔