جے آئی ٹی نے سچ تلاش کر کے قوم پر احسان کیا،میاں کامران سیف

جے آئی ٹی نے سچ تلاش کر کے قوم پر احسان کیا،میاں کامران سیف

  



لاہور(جنرل رپورٹر)مسلم لیگ ق کے راہنما وجوائینٹ سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ لاہور میاں کامران سیف نے کہا ہے کہ پانامہ کیس کی جے آئی ٹی نے ایمانداری سے حق اور سچ تلاش کرکے قوم پر احسان کیا اور قوم کو حقائق سے آگاہ کیا ۔انہوں نے کہا کہ حکمران ہی کرپشن میں ملوث ہوں تو عام شہری سے ایمانداری کی توقع نہیں کی جاسکتی ۔کرپشن معاشرے کا ناسور ہے جس کا خاتمہ ازحد ضروری ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ہاؤس میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔میاں کامران سیف نے کہا کہ حکمرانوں کی کرپشن زبان عام پر ہے ۔وزراء بیانات دے کر عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں یہ رپورٹ ہی نہیں بلکہ بیرون ملک حکومتوں کی تصدیق بھی ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...