بھارتی فوج ظلم کے باوجود تحریک آزادی نہیں دبا سکتی،مولانا امجد خان

بھارتی فوج ظلم کے باوجود تحریک آزادی نہیں دبا سکتی،مولانا امجد خان

  



لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)بھارت کی آٹھ لاکھ فوج ظلم اور تشدد کے باوجود آزادی کی تحریک کو دبا نہیں سکی ہے اور تحریک مسلسل آگے بڑھتی جا رہی ہے ،دنیا کو بھارت کے مظالم نظر نہیں آرہے ہیں بلکہ وہ خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہے ہیں اور انسانی حقوق کی تنظیمیں گونگی اور بہری بنی ہوئی ہیں اور سلامتی کونسل مسلمانوں کی بربادی کونسل بن چکی ہے وطن میں اختلافات سے دشمن خوش ہورہاہے مسئلہ کشمیرپر ا ختلافی بیان سے احتراز کر نا چاہیے یہ انڈیا کی خوشی کا باعث ہے یہ باتیں جے یو آئی کے راہنماء مولانا محمد امجد خان نے یوم کشمیر کے موقع پر سمینار اور پیغام امن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔

ان اجتماعات سے لیاقت بلوچ ،قاری زوار بہادر ،مولانا عبد الخبیر آزاد اور دیگر نے بھی خطاب کیا مولانا محمد امجد خان نے کہاکہ ملک خلاف ایک بار سازشیں پھر عروج پر ہیں ان پر سب کو نظر رکھنی چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ سی پیک منصوبے کے خلاف سازش ملک کے خلاف سازش ہے ان سازشوں کا مقابلہ اتحاد سے ہی کیا جا سکتا ہے مولانا محمد امجد خان نے کہاکہ جے یو آئی نے صد سالہ عالمی اجتماع میں ایک پلیٹ فارم پر تمام مسالک اور تمام مذاہب کو جمع کر کے دنیا کو پیغام امن دیا ہے انہوں نے کہاکہ اسلام سلامتی اور امن کا دین ہے مولانا محمد امجد خان نے کہاکہ ملک میں امن کے لیئے جے یو آئی کے اکابرین نے کردار ااپنا دا کیا ہے انہوں نے کہاکہ شیخ الہند ،مولانا احمد علی لاہوی اور دیگر اکا برین نے ہمیشہ اتحاد امت کے لیئے کردار ادا کیا انہوں نے کہاکہ مولانا عبد القادرآزاد نے لاہور میں اتحاد امت کے لیئے بہت اہم کردار ادا کیا ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...