جنرل ہسپتال میں سٹیٹ آفآرٹ سی سی یو وارڈ قائم کیا جائے گا

جنرل ہسپتال میں سٹیٹ آفآرٹ سی سی یو وارڈ قائم کیا جائے گا

  



لاہور(جنرل رپورٹر)جنرل ہسپتال میں ہر ممکن طبی سہولیات کی فراہمی اور موجود سہولتوں کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کیلئے سٹیٹ آف دی آرٹ سی سی یو وارڈ کا قیام عمل میں لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جہاں دل کے مریضوں کو علاج معالجے کی خصوصی سہولتیں حاصل ہوں گی۔پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹیٹیوٹ پروفیسر ڈاکٹر غیاث النبی طیب کے مطابق ایل جی ایچ کی ایمرجنسی میں کارنری کئیر یونٹ(CCU) قائم کیا جا رہا ہے جس کیلئے تقریبا 3کروڑ روپے کے جدید طبی آلات کی فراہمی کی جائے گی اور اس شعبے میں کارڈیک مریضوں کیلئے خصوصی سپیشلسٹ فرائض سر انجام دیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ اس سے پہلے جنرل ہسپتال میں یہ شعبہ موجود نہیں تھا جسے وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے مطابق ہسپتال کی اپ گریڈیشن کے تحت عمل میں لایا جا رہا ہے۔ پرنسپل پی جی ایم آئی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مستقبل میں جنرل ہسپتال کی بہتری کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھایا جائے گا ۔پروفیسر غیاث النبی طیب نے کہا کہ اس ادارے میں مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہسپتال کے انتظام و انصرام پر عوام کے اعتماد کا مظہر ہے جسے آئندہ بھی قائم رکھا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ جنرل ہسپتال نیورو کے ساتھ ساتھ دیگر بیماریوں کیلئے بھی شہریوں کو ہر طرح کی سہولیات بہم پہنچا رہا ہے اور سی سی یو وارڈ کے قیام سے ایمرجنسی کے شعبے میں دل کے مریضوں کو فوری علاج معالجے کی سہولتیں میسر ہو جائیں گی ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...