محکمہ بہبود آبادی عوام کی ذہنی و نفسیاتی تربیت کیلئے کوشاں ہے،آفتاب احمد

محکمہ بہبود آبادی عوام کی ذہنی و نفسیاتی تربیت کیلئے کوشاں ہے،آفتاب احمد

  



لاہور( لیڈی رپورٹر) محکمہ بہبود آبادی پنجاب بڑھتی ہوئی آبادی کے مسئلے کے حل کے لیے فیملی پلاننگ سے متعلق پروگرامز کے ذریعے ہر شعبہ حیات سے تعلق رکھنے والے افراد کومعاشی و سماجی لحاظ سے ذہنی و نفسیاتی تربیت کے لیے ہر پلیٹ فارم سے بھرپور کردار ادا کررہاہے اس سلسلے میں اپنے تما م سٹیک ہولڈرز ،قابل اعتماد این جی اوز اورمحکموں کے اشتراک سے کام کیا جارہا ہے محکمہ بہبود آبادی بڑھتی ہوئی آبادی کی موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے مسئلے کے تدارک کے لیے جدید سائینٹفک اور ٹیکنیکل طریقے اختیار کر رہا ہے اس مقصد کے تحت صرف ضلع لاہور کے مختلف فلاحی مراکز میں وویمن کونسلنگ سیشنز منعقد کیے جارہے ہیں کہ خواتین کو فیملی پلاننگ کو قابل عمل بنانے کے لیے تعلیم دی جائے یونین کونسل کی سطح پر بہبود آبادی کے پروگرامزپر عمل درآمد کروانے کے لیے بلدیاتی نمائندگان سے مشاورت کی جارہی ہے محکمہ ترقی خواتین کے تعاون سے اورینٹیشن سیشن کا انعقاد کیا جارہا ہے لاہور کے گردو نواح میں واقع دیہاتوں میں فری میڈیکل کیمپ لگا کر عوام میں خاندانی منصوبہ بندی سے متعلق آگاہی اور شعور پیدا کیا جارہا ہے ضلع لاہور کے پاپولیشن آفیسر آفتاب احمد نے کہا کہ ملکی ترقی و خوشحالی میں آبادی میں توازن کے قیام کی از حد ضرورت ہے اس ضمن میں محکمہ مختلف آگاہی سرگرمیوں کے ذریعے اس معاشرتی مسئلے کو حل کرنے اور سہولیات کی فراہمی کے لیے سرگرم عمل ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...