مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخواکے عہدیدار قائد کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، عبدالستارخان

مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخواکے عہدیدار قائد کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، ...

  



پشاور(پ ر) مسلم لیگ (ن) ضلع پشاور کے صدر عبدالستار خان خلیل نے کہاہے وزیر اعظم محمد نواز شریف پرپارلیمانی پارٹی نے مکمل اعتماد کا اظہار کر کے مخالفین کی نیندیں حرام کر دی ہیں خیبر پختونخوا کے مسلم لیگ (ن) کے عہدیدار اپنے قائد کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں این آر او کی پیداوار اب جمہوریت کو ڈی ریل کرنا چاہتے ہیں ملک کو مال غنیمت سمجھ کر لوٹنے والی پیپلزپارٹی اب کرپشن کے خاتمے کی دعویدار بن گئی۔ انہوں نے کہا عمران خان دوسروں کو اخلاقیات کا درس دے رہے ہیں لیکن آف شور کمپنیوں والے جہانگیر ترین اور علیم خان عمران خان کے دائیں بائیں کھڑے رہتے ہیں اور کروڑوں روپے کی رقوم پی ٹی آئی کو دیتے ہیں عمران خان جہانگیر ترین کے جہاز استعمال کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا عمران خان اخلاقی طور پر وزیر اعظم محمد نواز شریف سے استعفیٰ کا مطالبہ کر رہے ہیں لیکن وہ جہانگیر ترین سے اخلاقی طور پر کیوں استعفیٰ نہیں لیتے۔ انہوں نے کہا عمران خان کے قول و فعل میں تضاد ہے وہ الیکشن کمیشن کو گذشتہ دو سال سے پی ٹی آئی کے غیر ملکی چندوں کے حسابات کے حوالے سے جواب نہیں دے رہے اور اب کیس سپریم کورٹ میں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ قوم یقین رکھتی ہے کہ سپریم کورٹ عمران خان کے کیس کا جلد فیصلہ کرے گی۔ خیبر پختونخوا کے غیور لیگی کارکن وزیراعظم محمد نواز شریف کے ساتھ کھڑے ہیں اور کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...