انتظامی نااہلی سے باران رحمت ،زحمت بن گئی،ذکر اللہ مجاہد

انتظامی نااہلی سے باران رحمت ،زحمت بن گئی،ذکر اللہ مجاہد

  



لاہور ( پ ر) امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی نااہلی کی وجہ سے باران رحمت شہریوں کیلئے زحمت کا باعث بن رہی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز انہوں نے دفتر جماعت اسلامی لاہور میں مختلف عوامی نمائندوں کے وفود سے گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکمرانوں کے پیرس میں بارش کی وجہ سے فیروزپورروڈ ،گڑھی شاہو ، صرمد سٹریٹ ، مغل پورہ ، دھرم پورہ ،داتادربار چوک ، چوبرجی چوک ، اچھرہ کے اردگرد کے علاقوں سمیت نشیبی علاقوں کے شہری متعدد مشکلات کا شکار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بارش کے بعد نشیبی علاقوں میں سٹرکیں اور گلی محلے ندی نالوں اور تالابوں کا منظر پیش کرتے نظر آتے ہیں اور سیوریج کے ناقص نظام کی وجہ سے لوگوں کے گھروں میں پانی چلا جاتا ہے جس سے شہریوں کے لیے بارش کا پانی انتظامیہ کی نااہلی کی وجہ سے زحمت بنا ہوا ہے جبکہ محکمہ موسمیات کے مطابق مزید بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے اور ضلعی انتظامیہ کاغذی کاروائیوں میں سب اچھا ہے کی رپورٹ پیش کررہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ بارش کی وجہ سے شہر بھر کے مختلف علاقوں میں فیڈر ٹرپ ہو جانے سے شہری بجلی کی عدم دستیابی کی وجہ سے

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...