(ن )لیگ کے درباری وزیر اعظم کو نہیں بچا سکتے،عثمان حمزہ

(ن )لیگ کے درباری وزیر اعظم کو نہیں بچا سکتے،عثمان حمزہ

  



لاہور (نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ملک عثمان حمزہ اعوان نے اپنے حلقہ انتخاب این اے 130میں ایک بڑے سیاسی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ (ن) لیگ کے درباری جے آئی ٹی رپورٹ کے بعد وزیراعظم کو نہیں بچاسکتے ، وزیراعظم کے درباری رپورٹ کو نامکمل قرار دے کر عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش کررہے ہیں، وزیراعظم کے ساتھ ساتھ باقی کرپٹ عناصر کا بھی احتساب ہوگا۔

انہوں نے کہاکہ اگر وزیراعظم نے استعفیٰ نہ دیا تو پھر وہ نااہلی کا سامنا کرنے کے لئے تیار رہیں وزیراعظم کی کرپشن کے چرچے پورے ملک کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں بھی زبان زد عام ہو چکے ہیں، شریف فیملی کا چہرہ پوری قوم کے سامنے بے نقاب ہوچکا ہے ، موجودہ حکمرانوں نے عوام کو غربت ، بے روزگاری ، ناکوں اور فاقوں کے سواکچھ نہیں ، کشکول توڑنے کا دعوی کرنے والوں نے قوم پر قرضوں کے بوجھ تلے دبا دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکمران عوام کے مسائل میں کمی کی بجائے اضافے کا باعث بنے ہیں وزیراعظم کے درباری رپورٹ کو جھٹلا کر کرپٹ عناصر کو نہیں بچاسکتے ، تحریک انصاف کرپٹ عناصر کے احتساب تک اپنی جدوجہد جاری رکھے گی اور ان سے ملک کی لوٹی ہوئی دولت کی پائی پائی وصول کرے گی ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...