مسلم لیگ(ن) کے سینئر رہنما قیصر امین بٹ پریس کلب کے لائف ممبر بن گئے

مسلم لیگ(ن) کے سینئر رہنما قیصر امین بٹ پریس کلب کے لائف ممبر بن گئے

  



لاہور (پ ر)مسلم لیگ ن لاہور کے سینئر رہنما،سابق ممبر صوبائی اسمبلی اور وائس چیئرمین اے کیوخان ہسپتال حاجی قیصرامین بٹ القادری کو لاہور پریس کلب کی جانب سے لائف ممبر شپ دے دی گئی ، ممبر شپ دینے کی پروقار تقریب لاہور پریس کلب میں منعقد ہوئی جس سے خطاب کرتے ہوئے سینئر لیگی رہنما حاجی قیصر امین بٹ نے کہاکہ اس میں دو رائے نہیں ہے کہ لاہور پریس کلب صحافیوں کا گھر ہے تو یہ میرا بھی گھر ہے اور یہاں آکر مجھے خوشی محسوس ہوتی ہے ۔انہوں نے رمضان المبارک میں عمرہ پیکج کی قرعہ اندازی میں میاں خوشنو د کا نام نکلنے پر عمرہ پیکج دیا جبکہ ان کے ساتھ ساتھ عرفان نجمی اور اعجاز لاہور ی کو عمرہ پیکج دینے کا اعلان کیا ۔اس موقع صدر لاہور پریس کلب محمد شہباز میاں نے کہاکہ سینئر لیگی رہنما حاجی قیصر امین بٹ کا صحافیوں سے تعلق کئی دہائیوں پر محیط ہے اور آنیوالے وقت میں یہ تعلق مزید مضبوط ہوگا۔سیکر ٹری پریس کلب عبدالمجید ساجد نے کہاکہ حاجی قیصر امین بٹ صحافی دوست شخصیت ہیں ان کے پریس کلب کے ساتھ تعاون کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔اس موقع پر صدر لاہور پریس کلب محمد شہباز میاں ، سیکرٹری عبدالمجید ساجد، نائب صدر زاہد گوگی، ممبران گورننگ باڈی رضوان خالد اور سالک نواز نے حاجی قیصر امین بٹ کو لاہور پریس کلب اعزازی لائف ممبر شپ کا سرٹیفکیٹ اور پھول بھی پیش کئے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...