نوازشریف کا پانامہ پیپرز میں کسی بھی جگہ نام نہیں،زمرد یاسمین

نوازشریف کا پانامہ پیپرز میں کسی بھی جگہ نام نہیں،زمرد یاسمین

  



لاہور(پ ر) پاکستان مسلم لیگ ن کی سابق رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر زمرد یاسمین رانا نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کا کسی بھی جگہ نہ پانامہ پیپرز میں نام ہے نہ کسی کمپنی میں نام ہے، جن لوگوں کے نام ہیں وہ آج مختلف سیاسی پارٹیوں میں موجود ہیں اور سب سے زیادہ اس بات پر سازشی سیاست کر رہے ہیں۔ تقریباً 23 سال سے اس ملک میں تماشا لگا ہوا ہے، چند ریفرنسز مشرف کے زمانے میں بنائے گئے، یہ ریفرنسز بدنیتی اور جھوٹ کی بنیاد پر بنائے گئے اور طاقت کے زور پر بنائے گئے تھے۔ 23 سال سے اس ملک میں یہ ڈرامہ چلتا آ رہا ہے، 14 فروری2000ء کو تفتیشی رپورٹ تیار ہوئی، 14 فروری کو چیئرمین نیب نے اس کی منظوری دی، سیکشن 18 جی کے تحت اسے مکمل کرتے ہوئے 14 فروری کو ہی لاہور کی عدالت میں اس ریفرنس کو پیش کردیا جاتا ہے۔ 14 فروری 2000ء ایسا لگتا ہے کہ یہ 24 گھنٹوں کا دن نہیں تھا، یہ 24 دنوں کا دن تھا۔میں اسی اصول کے تحت خارج کردیا گیا تھا، کچھ سیاسی ساتھی ہر وقت تماشا بناتے رہتے ہیں اور 23 سال سے یہ بنا رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے خلاف کوئی کیس نہیں ہے، سیاسی جماعتوں نے 23 سال سے یہ کام جاری رکھا ہوا ہے، جب ملک مستحکم ہونا شروع ہوتا ہے تو ایسا کام شروع ہو جاتا ہے، چار سال قبل یہ باتیں ہو رہی تھیں کہ یہ ملک دیوالیہ ہو جائے گا، آج خدا کے فضل و کرم سے ہم اس نہج پر پہنچ چکے ہیں کہ یہ نوید سنائی جا رہی ہے کہ 12 تک پاکستان دنیا کی سب سے بڑی 30 معیشتوں میں شامل ہو جائے گا، کینیڈا اور کوریا اس سے پیچھے ہوں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...