ذوالفقار بھٹو ، بینظیر بھٹو اور بلاول کا سپاہی ہونے پر فخر ہے : راؤ شجاعت علی

ذوالفقار بھٹو ، بینظیر بھٹو اور بلاول کا سپاہی ہونے پر فخر ہے : راؤ شجاعت علی

  



لاہور( نمائندہ خصوصی) روز نامہ پاکستان کے مقبول عام سلسلے ایک دن ایک سیاسی کارکن میں گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے جیالے راؤ شجاعت علی نے کہا ہے کہ مجھے اس بات کا فخر ہے کہ بھٹو شہید ،بے نظیر شہید اور بلاول بھٹو زرداری کا ایک سپاہی ہوں بلاول بھٹو زرداری بھی اپنے نانا اور اپنی والدہ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے کارکنان کے ساتھ ایک مکمل رابطہ رکھے ہوئے ہیں وہ جب بھی بلاول ہاؤس لاہور آتے ہیں تو کارکنوں سے ملاقات کے لئے خصوصی اہتمام کرتے ہیں اور وہ ایک ایک کارکن کی میز پر خود جا کر ان سے بات کرتے ہیں اور کارکنوں سے کہتے ہیں کہ آپ بتائیں کہ کس طرح سے پارٹی میں مزید بہتری لائی جا سکتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ پیپلز پارٹی کا ہی کریڈٹ ہے کہ اس جماعت کے جیالے دل کھول کر اپنی قیادت کے سامنے بات کر سکتے ہیں اور یہ برداشت بھی صرف اور صرف پیپلز پارٹی میں ہی ہے کہ جس کی لیڈر شپ کارکنوں کی کڑوی سے کڑوی بات کو بھی نہ صرف حوصلے اور تسلی کے ساتھ سنتی ہے بلکہ کارکنوں کی مشاورت اور ان کی تجاویز کی روشنی میں بہتری لانے کی بھی کوشش کرتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ میں پیپلز پارٹی کی ٹکٹ میں ایک آمر پرویز مشرف کے دور میں بلدیاتی الیکشن میں حصہ لیکر جیت چکا ہوں اور اس جیت کے نتیجے میں جتنی بھی یونین کونسل کے عوام کی خدمت کر سکتا تھا وہ کی ہے میرے حلقہ میں پارٹی کی ایم پی اے فائزہ ملک نے میری نشاندہی پر اپنے ترقیاتی فنڈز سے کام کروائے ہیں وہ ہر وقت حلقہ کے عوام کے ساتھ میرے زریعے اور دیگر کارکنوں کے ذریعے رابطے میں رہتی ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ انہوں نے پارٹی کے دیگر کارکنوں کے ساتھ ملکر اپنے محدود وسائل میں رہ کر ایک بھٹو فورم بھی بنا رکھا ہے جس کے تحت اپنے وسائل کے مطابق پروگرام بھی منعقد کرواتے رہتے ہیں اور اس میں لیڈر شپ کو مدعو کرکے ان سے نئے آنے والے کارکنوں کی ملاقاتیں کرواتے ہیں اور بھٹو شہید کی لیگسی کے بارے میں ان کو بریف کرتے ہیں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1