کیلبری فونٹ اہم شہادت ،نوازحکومت جا سکتی ہے :معروف برطانوی جریدے ’’ دی انڈی پینڈیٹ ‘‘کا دعویٰ

کیلبری فونٹ اہم شہادت ،نوازحکومت جا سکتی ہے :معروف برطانوی جریدے ’’ دی ...
 کیلبری فونٹ اہم شہادت ،نوازحکومت جا سکتی ہے :معروف برطانوی جریدے ’’ دی انڈی پینڈیٹ ‘‘کا دعویٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن)برطانوی میڈیا کے مطابق نوازشریف کی حکومت جانے والی ہے،ان کے خلاف کیلبری فونٹ میں لکھی گئی ڈیکلریشن اہم ترین شہادت ہے۔

معروف برطانوی اشاعتی ادارے ’’انڈیپنڈنٹ‘‘  نے دعوی کیا ہے کہ مریم نواز نے جو ڈیکلریشن جمع کروائی ہے اسکی بنیاد پر ان کی حکومت جا سکتی ہے ،مریم نواز نے جو ٹرسٹی ہونے کے ثبوت دئیے ہیں ان کی تاریخ فروری2006ہے ،اس وقت تک ڈیکلریشن  میں استعمال ہونے والا فونٹ مائیکروسافٹ نے عوامی استعمال کے لئے لانچ ہی نہیں کیاگیا  تھا۔برطانوی اخبار نے لکھاہے کہ  مریم نواز کی طرف سے جے آئی ٹی میں جمع کرائے گئے ڈیکلریشن  کی فرانزک رپورٹ لندن میں ہوئی ،جہاں  انہوں نے اس کو غلط ثابت کیا ہے۔برطانوی جریدے کے مطابق ڈی گروٹ جہنوں نے  پہلی بارکیلبری  فونٹ کا  ڈیزائن بنایا تھا کا کہناتھا کہ یہ فونٹ انہوں نے پہلی بار2002میں بنایااور 2004میں مایئکروسافٹ کو بھیجا گیا تھا تا کہ وہ اس کی ٹیسٹنگ کر سکیں۔ان کاکہنا تھا کہ ممکن ہے کہ اس فونٹ میں تحریر لکھی جا سکے مگر اسکے لئے بیٹا آپریٹنگ سسٹم کاہونا ضروری ہے۔