اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ نے قیمتی اراضی جعلسازی سے فروخت کی کوشش نا کام بنا دی

اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ نے قیمتی اراضی جعلسازی سے فروخت کی کوشش نا کام ...

  



لاہور(اپنے نمائندے سے)تحصیل ماڈل ٹاؤن کے پٹوار سرکل لدھیکے بلر میں کروڑوں روپے مالیت کی 9کنال قیمتی اراضی جعلسازی سے فروخت کا انکشاف،اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ کی بروقت مداخلت نے کوشش ناکام بناد ی ،جعلسازی کرنے والے گروہ کا ایک اہلکار قابو آگیا،پٹواری سمیت دیگر روپوش ہو گئے مزید معلوم ہواہے پٹواری غیاث الدین کی جانب سے موضع لدھیکے ،بدھوکی،میں ایک ایسی جائیداد کو ہتھیانے کی کوشش کی گئی جس کا مالک 1980میں وفات پاچکا تھا دوران انتقال کی تصدیق مرے ہوئے شخص عبدالعزیز اور الہی بخش کے داماد نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ ارم شہزادی کو تحریری آگاہی دی ،اے ڈی ایل آر ارم شہزادی نے مذکورہ گینگ میں ملوث جعلی الہی بخش کو گرفتار کروادیا ،گرفتار ہونے والے شخص نے دوران انکوائری آگاہی دی کہ اس جعلسازی اور پلاننگ میں غیاث الدین پٹواری سمیت دیگر افراد شامل ہیں اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ ارم شہزادی نے بھی اس فراڈ جعلسازی کی تصدیق کی ہے پٹواری حلقہ غیاث الدین نے اس حوالے سے الزامات کی تردید کی ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...