ایم سی بی اور ورچوئل یونیورسٹی نے سٹریٹیجک تعاون کے لئے معاہدہ

ایم سی بی اور ورچوئل یونیورسٹی نے سٹریٹیجک تعاون کے لئے معاہدہ

  



لاہور(پ ر) پاکستان کے سب سے وسیع ترین اور جدید ترین بینک ایم سی بی نے ورچوئل یونیورسٹی کے ساتھ خدمات کی فراہمی بشمول فیس کی وصولی، وی یو میں وسیع علم کی بنیاد پر رسائی کے لیے باہمی تعاون کا معاہدہ کیا۔اس معاہدے کے تحت ایم سی بی ، یونیورسٹی کو فیس کی وصولی، مالیاتی پراڈکٹس اور اس سے منسلک دیگر مالیاتی خدمات فراہم کرے گا۔ اس کے علاوہ یونیورسٹی بینک کو اپنی پیشہ وارانہ مہارت کی سہولت فراہم کرے گا اور ایم سی بی بینک کو خصوصی سیکھنے کے وسائل تک رسائی دی جائے گی۔تقریب کے موقع پر ایم سی بی ریٹیل بینکنگ (نارتھ) کے سربراہ جناب ضرغام خان دُرانی نے وفد کو بینک کے مختلف پراڈکٹس اور صارف پر منحصر مالیاتی صارف حل کے بارے میں آگاہ کیا۔ وی یو کے ریکٹر ڈاکٹر نوید اے ملک نے دونوں اداروں کے وسیع تعاون کی ضرورت کے بارے میں بات کی ۔

اور بینکنگ انڈسٹری اور تعلیمی شعبہ میں تعلقات کی مضبوطی کے لیے مختلف اقدامات تجویز کیے۔معاہدہ پر دستخط ایم سی بی انسٹی ٹیوشنل سیلزکے سربراہ مرزا علی رضا اور وی یو کے فنانس ڈائریکٹر نعیم طارق نے ایم سی بی ہاؤس میں دونوں اداروں کے سینئر ایگزیکٹوز کی موجودگی میں کئے گئے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...