غلام محی الدین دیو ان کا حلقہ این اے 119کی مختلف یو نین کونسلوں کا دورہ

غلام محی الدین دیو ان کا حلقہ این اے 119کی مختلف یو نین کونسلوں کا دورہ

  



لاہور (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے ایم ایل اے غلام محی الدین دیو ان نے حلقہ این اے 119کی مختلف یو نین کونسل کا دورہ پارٹی کارکنا ن اور اہل علاقہ سے ملاقاتیں کی ،آئندہ انتخابات اور موجودہ سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا ۔ غلام محی الدین دیوان نے کہاکہ کارکنا ن پارٹی کا اثاثہ ہیں اور چےئرمین عمران خان کی قیادت میں متحد ہے ،تحریک انصاف 2018کے عام انتخابات میں پوری تیاری کے ساتھ میدان میں اترے گی ، کارکنان تما م یوسی میں عوام رابطوں میں تیزی لائیں۔

، پی ٹی آئی آئندہ الیکشن میں تاریخ ساز کامیابی حاصل کر گی ۔اس موقع پر سابقہ ٹکٹ ہو لڈر پی پی 142ملک وقار ، چوہدری سلیمان جنرل کونسلر ، عارف بٹ ، سہیل بٹ ، گڈو بھائی، کرامت گجر ، خالد بھٹی ، عامر احسان بٹ، اسلم بٹ ، اشتیاق ملک ، اعجازحیدر سمیت دیگر پارٹی رہنمااور کارکنان مو جود تھے۔ غلام محی الدین دیو ان نے کہاکہ پانامہ چور حکمران اقتدار سے چمٹے رہنے کی بجائے فوری مستعفی ہوجائیں، نواز شریف ملک اور جمہوریت کے لیے خطرہ بن چکے ہیں انہیں جمہوریت نہیں بلکہ کر سی زیادہ عزیز ہے، ، وزیر اعظم نے قوم اور عدلیہ سے جھوٹ بو لا ،جھوٹااور چور شخص ملک کا سربراہ نہیں ہو سکتا، ،وزیراعظم اقتدار میں رہنے کا اخلاقی جواز کھو چکے ہیں،سپریم کورٹ سے (ن) لیگ کی سیاست کا باب ہمیشہ کے لئے ختم ہو جائے گا،جے آئی ٹی کی رپورٹ کی وجہ سے شریف برادران اور ان کے درباری وفاقی وزراء بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکے ہیں،

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...