تحفظ ناموس رسالت ایکٹ میں ترمیم وتنسیخ برداشت نہیں کریں گے،عزیزالرحمن ثانی

تحفظ ناموس رسالت ایکٹ میں ترمیم وتنسیخ برداشت نہیں کریں گے،عزیزالرحمن ثانی

  



لاہور ( ایجوکیشن رپورٹر) ناموس رسالت ایکٹ کیخلاف بولنے والے اغیار کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں ،تحفظ ناموس رسالت ایکٹ میں کسی بھی قسم کی ترمیم وتنسیخ برداشت نہیں کریں گے۔عقیدہ ختم نبوت اسلام کی روح ہے ،قادیانی فتنہ ملک واسلام دشمن قوتوں کی سازش کا نتیجہ ہے ان خیالات کا اظہار عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی ناظم نشرواشاعت مولانا عزیزالرحمن ثانی،قاری جمیل الرحمن اختر،قاری علیم الدین شاکر،مولانا عبدالشکورحقانی،مولانا سید ضیا ء الحسن شاہ،مولانا عبدالنعیم ،مولانا محبوب الحسن طاہر،مولانا قاری ظہورالحق،مولانا خالدمحمودنے لاہور کی مختلف مساجد میں خطبات جمعہ میں جمعہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

علماء نے کہا کہ امت مسلمہ نے کسی بھی دور میں جھوٹے مدعی نبوت کو کامیاب نہیں ہونے دیا۔ مجاہدین ختم نبوت نے قادیانیوں کو ہر محاذ پر شکست سے دوچار کیا۔انہوں نے کہا کہ تحفظ ناموس رسالت قانون اور امتناع قادیانیت آرڈیننس کا تحفظ کرتے رہیں گے۔

عقیدہ ختم نبوت کہ تحفظ کے لیے کسی قسم کی قربانی دینے سے گریز نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ قادیانی ہر جگہ پر ملکی امیج کو خراب کرنے کے لیے اپنے مذموم حربے اپنے بیرونی آقاؤں کے کہنے اور انکے گٹھ جوڑ سے استعمال کرتے رہتے ہیں اور ملک عزیز کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کے لیے کوئی موقعہ اپنے ہاتھ سے خالی نہیں جانے دیتے۔ قادیانیوں کی چالبازیوں اور ان کے مکر و فریب سے بچنا یہ تمام مسلمانوں کے لیے ضروری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ناموس رسالت قانون اور امتناع قادیانیت آرڈینینس کے خلاف سازشیں کرنے والوں کا بھرپور انداز میں مقابلہ کیا جائے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...