صحافی کالونی فیز2کی اہم میٹنگ،جدوجہد جاری رکھنے کا فیصلہ

صحافی کالونی فیز2کی اہم میٹنگ،جدوجہد جاری رکھنے کا فیصلہ

  



لاہور(پ ر)صحافی کالونی فیز ٹو (ایل پی سی)کی اہم میٹنگ گزشتہ روز ہوئی،جس میں فیز ٹو کے اہم ممبران نے شرکت کی ،اس موقع پرفیصلہ کیاگیا کہ تمام فیز ٹو کے سینئر صحافی اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔میٹنگ میں سینئر صحافی ظہیر شیخ، عظیم گوھر، سالک نواز،جاوید ہاشمی، محمدبشیر احمد، جمال احمد،شہبا ز ملک، مرتضی،کاشف ہاشمی، ریحان ،غلام محمد، کاشف بٹ ،جہانگیر حیات ،عمران نواز، رومیل منصور،علی جنید،ظہیر،ثاقب،مرزا عمر اور دیگر نے شرکت کی جن کاکہناتھاکہ مذکورہ پریس کلب کی باڈی کو اُن کا وعدہ یاد کروایا جائے جو انہوں نے الیکشن 2016اور 2017میں فیز ٹو کے حوالے سے کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ جلد ہی نئے ممبران کے لیے لاہور میں ایک ہاؤسنگ کالونی بنائی جائے گی تاکہ وہ اپنی چھت کے نیچے باعزت زندگی گزار سکیں جبکہ گزشتہ الیکشن سے قبل پنجاب حکومت کے ترجمان زعیم قادری بھی فیز ٹو کا پریس کلب میں آکراعلان کرچکے ہیں۔

میٹنگ میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ صحافی کالونی فیز ٹو کا ایک وفد جلد صدر لاہور پریس کلب محمد شہباز میاں اور جنرل سیکرٹری عبدالمجید ساجد سے بھی ملاقات کرے گاجس میں صحافی کالونی فیز ٹو کے حوالے سے پیش رفت پر بات کی جائے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...