جے آئی ٹی رپورٹ کے بعد نواز شریف اپنے بیان کے مطابق استعفیٰ دیں،عزیز الرحمن چن

جے آئی ٹی رپورٹ کے بعد نواز شریف اپنے بیان کے مطابق استعفیٰ دیں،عزیز الرحمن ...

  



لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی لاہور کے صدر عزیز الرحمن چن نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی کے قیام پر مٹھائیاں بانٹنے والوں کا رپورٹ کو مسترد کرنا قابل مذمت ہے نواز شریف اپنے بیان کے مطابق استعفیٰ دیں۔ پوری قوم حکمرانوں کو گھر بھیجنے پر متحد ہے۔ جمہوریت کو کچھ ہوا تو اس کی ساری ذمہ داری حکمرانوں پر عائد ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کی کوئی طاقت ن لیگی کرپشن کو چھپا نہیں سکتی۔ نواز شریف پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینے کی بجائے اپنے حواریوں کو بیساکھیاں بنا رہے ہیں لیکن نواز شریف اپنے عزائم میں کامیاب نہیں ہو سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو ختم کرنے کی دعوے دار حکومتی جماعت کا شیرازہ بکھرنے والا ہے ن لیگیوں کو وزیر اعظم کی نااہلی کے بعد اپنا مستقبل تاریک نظر آرہا ہے۔ وزیر اعظم کے مستعفی ہونے سے پاکستان انتشار، انارکی اور سیاسی محاذ آرائی جیسی صورتحال سے باہر نکل آئے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...