ن لیگی رہنماجے آئی ٹی رپورٹ کو متنازعہ بنا نے کی کوشش کر رہے ہیں،نصیرخان

ن لیگی رہنماجے آئی ٹی رپورٹ کو متنازعہ بنا نے کی کوشش کر رہے ہیں،نصیرخان

  



لاہور(نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی انسانی حقوق ونگ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماء نصیر خان، خالد بٹ، انسانی حقوق ونگ لاہور کے رہنماء نصیرا حمد، عبدالکریم میو، وقاص منشاء پرنس، حمزہ شیخ، اختر شاہ، رانا محمد منیر حسن ایوب نقوی نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنماء جان بوجھ کر جے آئی ٹی کی رپورٹ کو متنازعہ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق شریف خاندان اخلاقی سیاسی اور قانونی طور پر حکمرانی کرنے اور اقتدار میں رہنے کے قابل نہیں رہاہے جے آئی ٹی رپورٹ کی آڑ میں سپریم کورٹ کے خلاف بیان بازی کی جا رہی ہے اور سپریم کورٹ کے ججز کو جانبدار ثابت کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے ۔

جے آئی ٹی پر عدم اعتماد سپریم کورٹ پر عدم اعتماد کے مترادف ہے ۔

مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ اپوزیشن رہنماؤں پر جھوٹے مقدمات بنوا کر ان کی کردار کشی کی ہے اب مکافات عمل اور شریف خاندان کا احتساب شروع ہو تے ہی انہوں نے اداروں کو متنازع بنانے کی کوششیں شروع کر دی ہیں اور شریف خاندان سمیت مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں نے باجماعت ہو کر چیخیں مارنا شروع کر دی ہیں شریف خاندان کاکسی دور میں احتسا ب نہ ہوا ہے ۔ بلکہ احتساب شروع ہوتے ہی یہ معافی مانگ کر اور NROکر کے ملک سے فرار ہو جاتے ہیں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4