رائیونڈ ، 3ڈاکو اہلخانہ کو یرغمال بنا کر ساڑھے 5لاکھ نقدی ، طلائی زیورات چھین پر فرار

رائیونڈ ، 3ڈاکو اہلخانہ کو یرغمال بنا کر ساڑھے 5لاکھ نقدی ، طلائی زیورات چھین ...

  



لاہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے)صو با ئی دار الحکو مت کے مختلف علا قو ں میں وارداتوں کے دوران شہری ڈاکوؤں اور چوروں کے ہاتھوں لاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیورات سے محروم کر دیئے گئے -تفصیلا ت کے مطابق رائیو نڈ کے علا قہ میں کے گھر سے تین ڈاکو اہل خانہ کو یرغمال بنا کر ساڑھے5 لاکھ کی نقدی ،طلا ئی زیو رات اور موبا ئل فو ن اورغا لب ما ر کیٹ میں رحما ن کے گھر سے دوڈاکو اہل خانہ کو یر غما ل بنا کر ساڑھے تین لاکھ کی نقدی اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہو گئے جبکہ ڈیفنس سی کے علا قہ میں شہزادکے گھر سے فیملی کو یر غمال بنا کر3لا کھ 25ہزار کی نقدی لوٹ کر لے گئے جبکہ کو ٹ لکھپت کے علا قہ میں چورقمرکے گھر سے 4لاکھ اورشا د با غ میں طا رق کے گھر سے 5لاکھ کی نقدی زیورات چوری کر لئے گئے ۔چو ہنگ میں فیصل سے2 لاکھ78،مز نگ میںیو سف سے55ہزار اور شفیق آ با د میں عمر سے 50ہزار اور مو ٹرسائیکلیں چھین لی گئیں۔علاوہ ازیں نو اب ٹاؤن میں صہیب ، سول لائن میں طارق،گلشن اقبا ل میںیو سف،نو اں کو ٹ میںیا سر اور مصری شاہ میں نو از کی مو ٹرسائیکلیں اورجو ہر ٹا ؤ ن میں نعیم،با ٹا پو ر میں جا وید اورپر انی انا ر کلی میں سر ور کی گاڑیاں چوری کرلی گئیں-

مزید : علاقائی