کرشل ڈرائیوروں کو ڈرائیونگ لائسنس بنانے کے لئے وارننگ جاری

کرشل ڈرائیوروں کو ڈرائیونگ لائسنس بنانے کے لئے وارننگ جاری

  



لاہور (کرا ئم ر پورٹر ) روڈ سیفٹی یونٹ نے کمرشل ڈرائیوروں کو ڈرائیونگ لائسنس جلد بنوانے کے لئے وارننگ جاری کر دی ہے ۔ خان مزدا، شرقپور اور ننکانہ صاحب بس اڈوں پر کمرشل ڈرائیورز کو ٹریفک قوانین کے بارے میں آگاہی لیکچردئے گئے۔ ٹریفک قوانین پر عملدرآمد پر زور دیا۔

ٹریفک وارڈنز نے لیکچر دیتے ہوئے کہا کہ جن ڈرائیور حضرات کے پاس ڈرائیونگ لائسنس یا روٹ پرمٹ نہیں ہیں ان کو وارننگ دی جارہی ہے کہ وہ جلد اپنے ڈرائیونگ لائسنس یا روٹ پرمٹ کی منظوری حاصل کر لیں۔

مزید : علاقائی