زخمی طالبہ کیس، خدیجہ صدیقی کی چھوٹی بہن جرح کے لئے آج طلب

زخمی طالبہ کیس، خدیجہ صدیقی کی چھوٹی بہن جرح کے لئے آج طلب

  



لاہور(نامہ نگار)کینٹ کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے قاتلانہ حملے میں زخمی طالبہ کے بیان پر جرح مکمل ہونے پر خدیجہ صدیقی کی چھوٹی بہن کو جرح کے لئے آج15جولائی کو طلب کر لیا ہے۔کیس کی سماعت کے دوران لیگی ایم پی اے عظمی بخاری بھی خدیجہ صدیقی کی اخلاقی سپورٹ کے لئے عدالت پیش ہوئیں۔پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ گزشتہ روزدوران جرح خدیجہ صدیقی سے اس غیر اخلاقی اور غیر ضروری سوالات پوچھنا اخلاقیات کی خلاف ورزی ہے۔جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسین اعوا ن نے کیس کی سماعت کی۔ سول لائنز پولیس نے ملزم شاہ حسین کے خلاف درج مقدمہ کا چالان پیش کر رکھا ہے۔زخمی طالبہ خدیجہ صدیقی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے طالبہ اور ملزم کی دوستی کی پیش کی گئی تصاویر پر قانونی اعتراضات اٹھاتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ ملزم کی جانب سے طالبہ کی دوستی کی پیش کی گئی تصاویر کیس کا حصہ نہیں بن سکتیں کیونکہ مقدمہ کا چالان پیش کرتے وقت یہ تصاویر پیش نہیں کی گئیں۔

خدیجہ صدیقی کے وکیل نے تصاویر کو حقیقت تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ ملزم اور طالبہ کی پیش کی گئی تصاویر ایڈٹ شدہ ہیں اور خدیجہ صدیقی اور ملزم شاہ حسین کی دوستی کی تصاویر کا فرانزک ٹیسٹ بھی نہیں کروایا گیا۔ ملزم کے وکیل نے خدیجہ صدیقی کے بیانات پر جرح کرتے ہوئے کہا کہ خدیجہ صدیقی کا ملزم سے انتہائی گہرا تعلق تھا۔ زخمی طالبہ نے ملزم کو خطوط بھی لکھے جن میں خدیجہ صدیقی کی طرف سے ملزم سے شادی کرنے کی باتیں کی گئی ہیں۔

مزید : علاقائی


loading...