نہر سے ملنے والی نعش کا معمہ حل، بیوی نے آشنا سے مل کر قتل کیا

نہر سے ملنے والی نعش کا معمہ حل، بیوی نے آشنا سے مل کر قتل کیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے)مناواں کے علاقے میں نہر سے ملنے والی نامعلوم نعش کا معمہ حل ہو گیا۔ خاتون نے بہتر زندگی گزارنے کے چکر میں رکشہ ڈرائیور شوہر کو راستے سے ہٹایا لیکن قانون کی گرفت میں آ گئی۔ تین ماہ قبل مناواں کے قریب نہر سے ملنے والی نامعلوم نعش سے پولیس نے فنگر پرنٹس لے کر تحقیقات شروع کیں۔ نعش بابر رکشہ ڈرائیور کی تھی۔ پولیس نے مقتول کی بیوی کو حراست میں لے لیا۔ ملزمہ نے جرم کا اعتراف کر لیا۔ قتل کی واردات میں بابر کی بیوی کا ساتھ اس کے دوست عمران نے دیا دونوں ایک دوسرے سے شادی کرنا چاہتے تھے۔ملزم عمران نے مقتول کی نعش بوری میں ڈا ل کر نہر میں پھینکی۔ملزمہ آسیہ بی بی کے پانچ بچے ہیں جنہیں چائلڈ پروٹیکشن بیور وکے حوالے کردیا جائے گا ۔

مزید :

علاقائی -