خطرناک اشتہاری مجیب الرحمان ریمورٹ سرچ پارک چشمہ چیک پوسٹ سے گرفتار

خطرناک اشتہاری مجیب الرحمان ریمورٹ سرچ پارک چشمہ چیک پوسٹ سے گرفتار

  



لاہور (کرا ئم رپورٹر ) رینجرکو مطلوب شمالی وزیرستان ایجنسی کے رہائشی انتہائی خطرناک اشتہاری ملزم مجیب الرحمان کو ریمورٹ سرچ پارک چشمہ چیک پوسٹ سے گرفتار کرلیا گیا۔

، انچارج ریمورٹ سرچ پارک چشمہ چیک پوسٹسب انسپکٹر محمد ممتاز اور انکی ٹیم نے سمارٹ ویری فیکیشن اینڈ الرٹ سسٹم کے ذریعے چیکنگ کے دوران مجیب الرحمان کو گرفتار کیا۔

تھانہ کندیاں پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے ۔ملزم کو پاکستان رینجرز سندھ کے حوالے کیا جا رہا ہے ۔

مزید : علاقائی