جمعۃ المبارک کے موقع پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے
لاہور (کرا ئم ر پو رٹر ) لاہور پولیس نے جمعتہ المبارک کے موقع پرسیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے ۔شہر میں جمعتہ المبارک کے موقع پر 6ہزار سے زائد اہلکاروں نے مساجد و امام بارگاہوں کو سکیورٹی فراہم کی ۔شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر ہر مشکوگ گاڑی اور موٹر سائیکل کو چیک کر کے شہر میں داخلے کی اجازت دی گئی ۔