ڈیفنس ، ڈکیتی مزاحمت پر قتل میں ملوث گرفتار 2ڈاکو ؤں کی نعش ورثا کے حوالے

ڈیفنس ، ڈکیتی مزاحمت پر قتل میں ملوث گرفتار 2ڈاکو ؤں کی نعش ورثا کے حوالے

  



لاہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے) ڈیفنس بی کے علاقے ایکس بلاک میں ایک روز قبل مبینہ پولیس مقابلہ ہوا، پولیس مقابلے میں دو ڈاکو مارے گئے۔ پو لیس کے مطا بق ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں ناصر اور عتیق نے اپنے ایک ساتھی محمد علی کے ساتھ عید سے ایک روز قبل کپڑے کی دکان میں ڈکیتی کی واردات کے بعد فرار ہوتے ہوئے فائرنگ کرکے امتیاز راہگیر کو ہلاک کردیا تھا۔ ملزمان کو دو روز قبل گرفتار کیا گیاتھا۔ ڈیفنس سی کے علاقے میں اسلحے اور نقدی کی ریکوری کرکے واپس لایا جارہا تھا۔ سرکاری گاڑی پنکچر ہوئی اور بعد ازاں ٹائر کی تبدیلی کے دوران گاڑی جیک سے گر گئی، جس پر دونوں اسلحہ چھین کر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔ ایس ایچ او محمد رضا کا کہنا ہے کہ دونوں کو چار گھنٹے بعد دیکھ کر رکنے کا اشارہ کیا تو دونوں نے فائرنگ کردی اور جوابی فائرنگ میں مارے گئے۔ پولیس نے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزمان کی شناخت کی تھی۔یہ چالیس سے زائد ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث تھے۔ذرا ئع کا کہنا ہے کہ پو لیس آئند ہ چند روز میں تیسرے ساتھی محمد علی جو پو لیس کی حرا ست میں ہے اسکے بھی مبینہ پو لیس مقابلے میں ما ر دیاجا ئے گا ۔

مزید : علاقائی


loading...