دہشتگردوں کیخلاف سیشن کورٹ میں فل ڈریس ریہرسل کی گئی

دہشتگردوں کیخلاف سیشن کورٹ میں فل ڈریس ریہرسل کی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)پولیس کی طرف سے سیشن کورٹ میں دہشت گردوں سے نمٹنے کے لئے ریہرسل کی ۔ریہرسل کے موقع پرسیشن عدالت کے تمام دروازے بند کردیئے گئے اور سائلین کو ایک طرف بیٹھا دیا گیا۔سیشن عدالت میں گزشتہ روزپولیس کے جوانوں کی فل ڈریس ریہرسل کرائی گئی ۔اسی لئے سیشن کورٹ کے تمام دروازے بند کردیئے گئے اور عدالتوں میں آنے والے سائلین کو بھی ایک طرف بٹھادیا گیا بعد میں پولیس اہلکاروں نے بندوقیں پکڑ کر سیشن کورٹ کے مین گیٹوں پر پوزیشن سنبھال لیں۔ پولیس اہلکاروں کو ریہرسل کرتے دیکھ کر سائلین ان کو داددیتے رہے۔

مزید :

علاقائی -