مغلپورہ ، نوجوان نے ایک ہزار واپس نہ کرنے پر ہمسائے کو بلے مار کر قتل کر دیا

مغلپورہ ، نوجوان نے ایک ہزار واپس نہ کرنے پر ہمسائے کو بلے مار کر قتل کر دیا

  



لاہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے)مغلپورہ کے علاقے میں ادھار کے ایک ہزار روپے واپس نہ کرنے پر سفاک نوجوان نے بلے کے وار کر کے پچاس سالہ شخص نذیر کو قتل کر دیا۔پولیس نے ملزم وسیم کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی۔تفصیلا ت کے مطا بق مغل پو ر ہ کے علاقے ریلوے کالونی کے رہائشی پچاس سالہ نذیر نے اپنے ہمسائیے وسیم کا ایک ہزار روپے واپس کرنا تھا جبکہ ایک ہزار روپے واپس نہ کرنے پر وسیم نے نذیر سے جھگڑا شروع کر دیا جبکہ اسی دوران ملزم وسیم نے طیش میں آ کر نذیر کو بلے کے وار کر کے شدید زخمی کر دیا جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال لیجایا جا رہا تھا کہ وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم وسیم کو گرفتار کر لیا۔

جبکہ مقتول نذیر کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر دی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کی جا رہی ہے ۔

مزید : علاقائی