کار چوری میں ملوث ملزم ناکافی ثبوت پر بری

کار چوری میں ملوث ملزم ناکافی ثبوت پر بری

  



لاہور(نامہ نگار)ماڈل ٹاؤن کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے کار چوری کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو ناکافی ثبوت کی بنیاد پر بری کردیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ جاوید اقبال کے روبرو گارڈن ٹاؤن پولیس نے ملزم لیاقت کے خلاف درج مقدمہ کا چالان پیش کیا۔

ملزم کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پولیس نے ملزم کے خلاف بے بنیاد مقدمہ درج کیا ہے ۔مخالفین نے پولیس کے ساتھ ساز باز کر کے مقدمے میں ملوث کیا ہے۔پولیس تفتیش میں بھی ملزم کے خلاف کوئی جرم ثابت نہیں ہوا۔ملزم کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ ناکافی ثبوت کی بنیاد پر ملزم کو بری کرنے کا حکم دیا جائے۔

مزید : علاقائی


loading...