فیس بک پرلڑکی کوبلیک میل کرنے والا ملزم ایف آئی اے کے حوالے

فیس بک پرلڑکی کوبلیک میل کرنے والا ملزم ایف آئی اے کے حوالے

  



لاہور(نامہ نگار)ضلع کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے لڑکی کی نازیبا تصاویر فیس بک پر اپ لوڈ کرنے اور بلیک میل کرنے والے ملزم کو 4روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا ہے۔جوڈیشل مجسٹریٹ فاروق اعظم سوہل کے روبرو ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے ملزم عمر شہزاد کو گرفتار کر کے پیش کیا۔تفتیشی افسر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ملزم سے سوشل میڈیا کا ڈیٹا ریکور کیا جانا ضروری ہے، ملزم کا لیپ ٹاپ اور مدعیہ کی ذاتی تصاویر ریکور کی جانی باقی ہیں لہٰذا ملزم کا گیارہ روزہ جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔

مزید : علاقائی


loading...