پبلک پراسیکیوٹر نے 66تھانوں کے 747چالان اعتراضات لگا کر پولیس کو واپس بھجوا دیئے

پبلک پراسیکیوٹر نے 66تھانوں کے 747چالان اعتراضات لگا کر پولیس کو واپس بھجوا ...

  



لاہور(نامہ نگار)ڈسٹرکٹ پبلک پراسکیوٹرالطاف اسحاق نے سنگین مقدمات کی تفتیش ٹھیک نہ ہونے پر66تھانوں کے747چالان اعتراضات لگاکر محکمہ پولیس کوواپس بھجوادیئے۔ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹرنے ناقص تفتیش کرنے والے 30تفتیشی افسروں کے خلاف ڈی آئی جی اورایس ایس پی آپریشنزکوکارروائی کی سفارش بھی کی ہے ۔تفصیلات کے مطابق پولیس نے جون کے مہینے میں 3ہزار771چالان تفتیش مکمل کر کے سماعت کے لئے سیشن کورٹ بھجوائے ۔30تھانوں کے تفتیشی افسران کے تفتیش ٹھیک نہ کرنے پر ڈی آئی جی آپریشنز اورایس پی آپریشنزکو افسران کے خلاف کارروائی کی بھی سفارش کی ہے ۔جن تھانوں کے تفتیشی افسروں کے خلاف کارروائی کی سفارش کی گئی ہے ان میں تھانہ ہڈیارہ، برکی، نولکھا، ٹبی سٹی ، باٹاپور، سندراور فیصل ٹاؤن سمیت 66تھانے شامل ہیں۔

مزید : علاقائی