ماڈل گرل عبیرہ قتل کیس ، اے ایس آئی کے پیش نہ ہونے پر وارنٹ گرفتاری
لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج محمد اختر بھنگو نے ماڈل گرل عبیرہ قتل کیس میں گواہ اے ایس آئی جاوید اقبال کے پیش نہ ہونے پر وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں۔ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں ماڈل گرل عبیرہ قتل کیس کا چالان زیرسماعت ہے ۔اس کیس میں تمام گواہان کے بیانات قلمبند ہوچکے ہیں آخری گواہ اے ایس آئی جاوید اقبال کا بیان قلمبند ہونا ہے ۔
جاویداقبال اس کیس میں تفتیشی افیسر بھی رہ چکا ہے۔ عدالت نے جاوید اقبال کو طلب کیا تھا لیکن وہ پیش نہ ہوا۔